پاکستان
07 جون ، 2016

حکومت فنانس بل میں تبدیلی کررہی ہے:عارف علوی

حکومت فنانس بل میں تبدیلی کررہی ہے:عارف علوی

 


ڈاکٹر عارف علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت فنانس بل میں تبدیلی کررہی ہے،اس کے تحت آف شور ٹرسٹ سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا جاسکے گا، خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پیسہ غیر قانونی نہ ہو تو آف شور کمپنیاں بھی غیرقانونی نہیں۔


تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت فنانس بل کے آرٹیکل 23 کی ذیلی شق 5 کو بدل رہی ہے، بیرون ملک آف شور ٹرسٹ سے متعلق کوئی سوال نہیں ہو سکے گا،اس طرح پاناما لیکس کا معاملہ خود ٹھپ ہو جائے گا۔


وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پیسا غیر قانونی نہ ہو تو کمپنیاں بھی غیر قانونی نہیں، پی آئی اے کے جہاز بھی آف شور کمپنیوں کے نام ہیں،اپوزیشن کا شور بلا جواز ہے۔

مزید خبریں :