پاکستان
07 جون ، 2016

اپوزیشن نے 4 حکومتی ٹی او آر میں سے 3 تسلیم کر لیے

اپوزیشن نے 4 حکومتی ٹی او آر میں سے 3 تسلیم کر لیے

 


اپوزیشن نے حکومت کے 4 ٹی او آر میں سے 3 تسلیم کر لیے، چوتھے میں ترمیم کی تجویز کر دی کہ وزیر اعظم کا نام بھی شامل کیا جائے ۔ لیکن بات نہ بنی۔


اعتزاز احسن کا کہنا ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے لیے ہماری تجاویز قابل قبول نہیں۔ ٹی او آر پر اپوزیشن نے حکومت کے 4نئے ٹی او آر میں سے 3 قبول کر لیے، چوتھے ٹی او آر میں ترمیم تجویز کر دی۔


اپوزیشن ذرائع کے مطابق ٹی او آر میں وزیر اعظم نواز شریف کا نام شامل ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اپوزیشن نے حکومت کا یہ مؤقف تسلیم کر لیا ہے کہ بینک، انکم ٹیکس نادہندگان، نیب اور کرپشن کیسز کو بھی شامل کیا جائے۔


اپوزیشن نے چوتھے ٹی او آر میں ترمیم تجویز کی ہے کہ وزیراعظم کا نام بھی شامل کیا جائے، انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا تھا۔


اپوزیشن نے تجویز کیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے احتساب کے لیے نئی قانون سازی ہونی چاہیے، ان کا احتساب 3 ماہ میں مکمل ہو، باقی افراد کا 6 ماہ میں،کوشش کی جائے کہ رواں سال یہ معاملہ ختم ہوجائے۔


متحدہ اپوزیشن میں چند ارکان فرد واحد کے احتساب کے مخالف بھی ہیں، ٹی اور پارلیمانی کمیٹی کا اب اگلا اجلاس جمعے کی صبح 11بجے ہو گا۔

مزید خبریں :