پاکستان
07 جون ، 2016

ملک بھر میں پہلی افطاری کا خاص اہتمام کیا گیا

ملک بھر میں پہلی افطاری کا خاص اہتمام کیا گیا

 


ملک بھرمیں روزے داروں نے پہلی افطاری کا خاص اہتمام کیا۔ بازاروں میں رش رہا،دوپہر سے ہی دکانداروں نے پکوڑے، سموسے اور جلیبیاں بنانے کی تیاریاں کیں۔


پہلا رزوہ، پہلی افطار، روزے داروں نے افطاری کی تیاریاں دوپہر سے ہی شروع کردیں،کھانے پینے کی دکانوں اورسستے رمضان بازاروں میں رونقیں لگی رہیں۔


مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی کھانے پینے کی اشیاء ذوق وشوق سے خریدتی نظر آئیں۔سموسے، پکوڑے، کچوری اور گرما گرما جلیبی کی دکانوں پر شہریوں کا خوب رش رہا۔


افطار سے پہلے دکاندارمزیدار چیزیں بنانے اور روزے دار خریدنے میں مصروف رہے،پھلوں کی خریداری بھی زوروں پررہی، جو افطار کے دسترخوان کی زینت بنے۔

مزید خبریں :