پاکستان
07 جون ، 2016

جنرل راحیل شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

جنرل راحیل شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

 


آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اِس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کو ہرصورت مکمل کیا جائے گا ،جبکہ منصوبے کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اہم ملاقات کی۔


ملاقات کے دوران خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں، علاقائی سلامتی، افغان مفاہمتی عمل اورسی پیک منصوبے کی سیکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اِس موقع پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے ،اسے ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔


چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں جبکہ خطے میں امن واستحکام کے لئے پاک فوج کا کرداراہم ہے۔

مزید خبریں :