پاکستان
07 جون ، 2016

کراچی : شدید گرمی میں روزہ، لوگ گھروں تک محدود

کراچی : شدید گرمی میں روزہ، لوگ گھروں تک محدود

 


کراچی میں پہلا روزہ اللہ اللہ کرتے گزرا،شدید گرمی کے باعث روزے داروں کی اکثریت گھروں تک محدود رہی، شام ڈھلے شہری افطاری کا سامان خریدنے بازار چلے آئے۔


ٹریفک جام کی شکایات نہیں ملیں، اس کے باوجود بہت سے لوگوں نے سڑکوں پر روزہ افطار کیا۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے، جب پاکستانیوں کو روزے گرمی میں رکھنے پڑ رہے ہیں، اس کے باوجود روزہ دار موسم کی سختی سے ہار ماننے کو تیار نہیں۔


ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی رمضان المبارک کا والہانہ استقبال کیا گیا، پہلے روزے کے دوران گرمی کا پارہ 36 ڈگری تک گیا، مگر نہ سحری کی تیاری ماند پڑی، نہ افطاری کی خریداری۔


جس چیز نے شہریوں کوسب سے نڈھال رکھا، وہ تھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ، جو سحری اور افطاری کے وقت تو نہیں کی گئی، تاہم دن کے گرما گرم اوقات میں معمول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں۔


دوسری جانب آج شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام خدشات کے برعکس مناسب رہا اور کہیں سے بھی ٹریفک جام کی شکایت نہیں ملی، اس کے باوجود بہت سے شہریوں نے افطاری سڑکوں پر لگے اسٹالز پر کی۔

مزید خبریں :