پاکستان
07 جون ، 2016

پی آئی بی میں رینجرز نے میرے گھر کامحاصرہ کرلیا،فاروق ستار

پی آئی بی میں رینجرز نے میرے گھر کامحاصرہ کرلیا،فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ رینجرز نے پی آئی بی میں واقع ان کے گھر کامحاصرہ کرلیا ہے،رینجرز سامنے اور پیچھے والی گلی میں موجود ہے۔


جیو نیوز کراچی کے بیورو چیف فہیم احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے انہیں بتایا ہے کہ ان کے گھر کا رینجرز نے محاصرہ کیا ہے اور ان کی اہلیہ سے رینجرز حکام نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مرد کو گھر سے باہر بھیج دیں۔


فہیم صدیقی کے مطابق رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ دو مطلوب افراد ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر میں موجود ہیں، وہ اگر باہر نہیں آتے تو اگلے لائحہ عمل پر عمل درآمد کریں گے۔


 

مزید خبریں :