08 جون ، 2016
کراچی کے علاقے صدر میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 غیرملکیوں سمیت 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر صدر کے علاقے پریڈی میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران کچھ ہوٹلوں کی بھی تلاشی لی گئی ۔
ایک ہوٹل سے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد میں 2 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے پریڈی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔