08 جون ، 2016
سابق مشیرخزانہ میرخالد لانگو کو احتساب عدالت نے 21 جون تک کے لیے نیب کے حوالے کر دیا ہے ۔میرخالد لانگو کوآج 14روزہ ریمانڈ مکمل ہونےپراحتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔
میرخالد لانگو کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے تھے ۔اس موقع پر نیب نے عدالت سے خالد لانگو کا مزید ریمانڈ مانگا جس کو منظور کرتے ہوئے عدالت نےمزید 14 روز کے ریمانڈ پر 21 جون تک کے لیےنیب حکام کے حوالے کر دیا ہے۔