پاکستان
08 جون ، 2016

کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، کالج پرنسپل جاںبحق

کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، کالج پرنسپل جاںبحق

 


کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی ترخہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونیورسٹی لاء کالج کےپرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان اچکزئی جاں بحق ہوگئے ۔


پولیس ذرائع کے مطابق بیرسٹر امان اللہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اسپنی روڈ کے علاقے میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد انھیںسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی دم توڑگئے۔


پولیس کے مطابق واقعہکے وقت بیرسٹر امان اللہ گھر سے کالج جا رہے تھے، انھیں سینے میں 10 سے 12 گولیاں لگیں۔


بیرسٹر امان اللہ کی ہلاکت کے بعد وکلاء کی ایک بڑی تعداد سول ہسپتال کے باہر پہنچ گئی اور انھوں نے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔


بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے بھی بیرسٹر امان اللہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :