پاکستان
08 جون ، 2016

گرم موسم کی شدت آج بھی برقرار رہنے کا امکان

گرم موسم کی شدت آج بھی برقرار رہنے کا امکان

 


ملک کے چاروں صوبوں سندھ ،پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں گرمی کی اس لہر میں کمی کا کوئی امکان نہیں ۔


محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم بہت گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن ، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔


گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں رہی جہاں درجہء حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ اس کے علاوہ بہاولنگر، دادو، رحیم یار خان، موہنجوداڑو، اور لاڑکانہ میں 49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :