08 جون ، 2016
عبداللہ نانی کے گھر جائے گا یا باپ کےاب تک عبداللہ کی حوالگی کے معاملے میں پیشرفت نہیں ہوسکی۔
جیو نیوز سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عبداللہ کے سوتیلے بھائی چوہدری انصر کا کہنا تھا عبداللہ کی حوالگی کے لئے کاغذات مکمل کررہے ہیں عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ہی عبداللہ کو ساتھ کے کر جاسکیں گے۔
چوہدری انصر نے بتایا کہ عبداللہ کے والد کی طبیعت خراب ہے اس لئےمیں خود ہی عبداللہ کے معاملے کو دیکھ رہا ہوں۔
دوسری جانب عبداللہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایدھی سینٹر کے ماحول سے مانوس ہوتا جارہا ہے۔