پاکستان
08 جون ، 2016

بھارت :پاکستانی ہائی کمشنرکو دعوت نامہ دیکرواپس لے لیاگیا

بھارت :پاکستانی ہائی کمشنرکو دعوت نامہ دیکرواپس لے لیاگیا

 


ناگپور میں اقوام متحدہ کےتحت تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دعوت نامہ دے کر واپس لے لیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنرکادعوت نامہ چوتھی بار منسوخ کیا گیا۔


پاکستان دشمنی میں بھارت سفارتی آداب بھول گیا اور ناگپور میں اقوام متحدہ کےتحت تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو شرکت سے روک دیا گیا ۔


پاکستانی حکام کاموقف ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنرکوتقریب میں شرکت کادعوت نامہ دیکرواپس لےلیاگیاہے۔


حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کمشنرکاتقاریب میں شرکت کادعوت نامہ سیاسی وجوہات پرمنسوخ ہوتاہے۔

مزید خبریں :