08 جون ، 2016
سابق وفاقی وزیرمذہبی امورحامد سعید کاظمی نے حج کرپشن کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے 12 سال قید وجرمانے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔
سابق وفاق وزیر حامد سعید کاظمی نے لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کیجس میں کہاگیاہےکہ ٹرائل کورٹ نے میڈیا ٹرائل سے متاثر ہو کر فیصلہ سنایا۔
ایف آئی آر میں نام نہیں تھا سیاسی مخالفت کی وجہ سے مقدمے میں شامل کیا گیا ہے ۔راؤ شکیل کی بطورڈی جی حج تقرری میں ان کا کوئی کردارنہ تھا ۔
سعودی عرب میں حجاج کرام کی رہائش کیلئے عمارتیں کرائے پرحاصل کرنے کا اختیاربھی ان کےپاس نہ تھا ، ٹرائل کورٹ کے 3جون کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔