پاکستان
08 جون ، 2016

طاہرالقادری کامال روڈ لاہورپر دھرنے کا اعلان

طاہرالقادری کامال روڈ لاہورپر دھرنے کا اعلان

 


پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے 15 جون کو وطن واپسی اور 17 جون کوسانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف لاہورمیں مال روڈ پر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔


طاہرالقادری کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعےمنہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کر رہےتھے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو قتل کیا گیا مگر انصاف نہیں ملا۔


انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کو2سال گزر گئے مگر متاثرہ خاندانوں کو انصاف نہیں ملا ،جب تک انصاف نہیں ملتا، صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔


ان کاکہناتھاکہ حکومت عوام سےکئےگئے وعدے پورے نہیں کرسکی۔کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہےایک سوال پر انھوں نے کہا کہ مال روڈ پر تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے احتجاج کیااور دھرنے دیئے سب کو حکومت نے اجازت دی۔ ہمیں دھرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔


انھوں نے کہا کہ اگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے تو پنجاب حکومت اس کےذمےدارہے۔

مزید خبریں :