08 جون ، 2016
جامعہ کراچی میں طلبا کے نتائج تبدیل کرنے کا اسکینڈل پکڑا گیا ہے ۔ نتائج تبدیل کرنے والے اساتذہ کو آئندہ کے لیے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ۔
جامعہ کراچی میں بی کام پرائیوٹ کے امتحانات کے 251 طلبا کے نتائج تبدیل کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا ہےجس میں اساتذہ نے نقل مافیا سے مل کر اکنامک آف پاکستان، ایڈاوانس اکائونٹنگ، پرنسپلز آف مینجمنٹ کے مضامین کے نتائج تبدیل کیے۔