08 جون ، 2016
صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں آج شام یا رات کو گردوغبار کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم کے مطابق پشاور، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں بھی آج شام یا رات کے وقت گردو غبار کا طوفان اورتیز آندھی چلنے کے امکانات ہیں۔