12 جون ، 2016
سینیٹر حمداللہ کے خلاف ماروی سرمد کی درخواست پر اسلام آبا دپولیس نے سیکرٹری سینٹ کو خط لکھ دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ الزام ثابت ہونے پر سینیٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایس ایچ او تھانہ کوہسار پولیس کی جانب سے سیکرٹری سینٹ کو لکھے گئے خط کے مطابق ماروی سرمد نے سینیٹر حافظ حمد اللہ کے خلاف درخواست دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حمد اللہ نے انہیں گالی گلوچ کی اورحملہ کرنے کی کوشش کی۔
درخواست کی روشنی میں گواہان وقوعہ اور دیگر شہادتیں اکٹھی کی جا رہی ہیں، الزم ثابت ہونے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اس بارے میں آپ کو ضابطے کے طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے کہ اگر آپ کے دفتر کو کوئی اعتراض ہو یا سینیٹر حمد اللہ کی جانب سے کوئی وضاحتی بیان دینا ہوتو ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو مطلع کیا جائے۔