پاکستان
12 جون ، 2016

آصف زرداری کی گوجرانوالہ میں جوڑے کا منہ کالا کرنے کی مذمت

آصف زرداری کی گوجرانوالہ میں جوڑے کا منہ کالا کرنے کی مذمت

 


سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری نے گجرانوالہ میں ایک جوڑے کو منہ کالا کرکے بازار میں گھمانے کی مذمت کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔


گزشتہ روز گجرانوالہ میں شہریوں نے غیراخلاقی حرکات میں ملوث ایک جوڑے کو منہ کالا کرکے بازار میں گھمایا تھا اور جوتے مارے تھے۔


واقعے پر آصف زرداری نے کہا کہ غیر قانونی عدالتیں اور ظالمانہ سزائیں دینے کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے ، کچھ مذہبی سیاسی جماعتیں اور گروپ پنجاب میں اپنی عدالتیں لگارہے ہیں ، اس مکروہ عمل کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجانا چاہیے ۔


آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام فورمز پر اس کے خلاف آواز اٹھائیں ۔

مزید خبریں :