پاکستان
12 جون ، 2016

پی ایس پی رہنمائوں کی عبدالستار ایدھی سے ملاقات اور عیادت

پی ایس پی رہنمائوں کی عبدالستار ایدھی سے ملاقات اور عیادت

 


پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں نے عبدالستار ایدھی سے ملاقات اور ان کی عیادت کی ۔مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک کو ایدھی صاحب جیسے لوگوں کی ضرورت ہے ۔


پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال ، انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر احمد اور دیگر ایدھی سینٹر پہنچے اور سماجی رہنما عبدالستار ایدھی سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔


اس موقع پر مصطفی کمال نے کہا کہ ایدھی صاحب نے ملک کی بہت خدمات انجام دی ہیں ،ایدھی صاحب کی صحت بہتر ہورہی ہے دعا گوہیں، ایدھی صاحب جلد صحتیاب ہوکر ملک کے لئے دوبارہ کام کریں ۔

مزید خبریں :