12 جون ، 2016
اہم امریکی عہدے داروں نے خواتین کے خلاف تشدد کے بل کی منظوری کواحسن قدم قرار دیا ہے ۔ یہ بات پنجاب اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سینئر رکن سلمان صوفی نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتائی۔
سلمان صوفی ان دنوں جارج ٹاؤن انسٹی ٹیوٹ آف ویمن، پیس اینڈ سیکیورٹی کی دعوت پر امریکا کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے کرنٹ سیکرٹری سمیت اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات کی۔
ایمبیسڈر ایٹ لارج میلان و رویر سے ملاقات کے دوران سلمان صوفی نے اُنہیں پاکستان میں خواتین پر تشدد کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ امریکی حکام نے خواتین کے خلاف تشدد پر ہونے والے کام کو سراہا۔