11 جون ، 2012
کوئٹہ… بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبائی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا جارہا ہے جس کا کل حجم ایک کھرب 79 ارب اور91کروڑروپے ہے۔ بلوچستان حکومت اپنا پانچواں بجٹ پیش کررہی ہے۔ بجٹ تقریر کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ میر عاصم کرد نے کہا کہ 4سال پہلے معیشت انتہائی کمزور تھی، بلوچستان کے لئے مزید وسائل اور توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھا کر یہاں حالاست سنبھالے۔ صوبائی وزیرخزانہ میر عاصم کرد کی بجٹ تقریر جاری ہے جس میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 35ارب 81کروڑ روپے کی تجویز ہے جبکہ غیرترقیاتی اخراجات کے لئے 144ارب سے زائدمختص کئے جانے کی تجویز ہے، بجٹ میں صحت کے شعبے کے لئے 9ارب 78کروڑ روپے جبکہ امن و امان کے شعبے کے لئے 13ارب روپے سے زائد مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔