11 جون ، 2012
کراچی…روپے کی ناقدری کاسلسلہ جاری ہے اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 96 روپے کا ہوگیا،یوں رواں مالی سال ڈالر تقریبا 10 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر اس کی طلب میں مزید اضافہ کر رہی ہے اور اس کی قدر میں مزید 40 پیسے کا اضافہ ہوچکاہے۔انٹر بینک میں ڈالر 94 روپے 20 پیسے میں خریدا اور 94 روپے 34 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق قدر کھوتا ہوا روپیہ درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہا تو ڈالر ایک سال میں تقریبا 10 روپے مہنگا ہونے سے بیرونی قرضے میں 600 ارب روپے سے زائد کاضافہ ہوچکا ہے۔