پاکستان
19 جولائی ، 2016

اے این پی کا عمران خان کے بیان پر وضاحت مانگنے کا فیصلہ

اے این پی کا عمران خان کے بیان پر وضاحت مانگنے کا فیصلہ

 


عوامی نیشنل پارٹی نے عمران خان کے فوج آنے پر مٹھائیاں تقسیم ہونے کے بیان پر وضاحت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے، اے این پی ذرائع کے مطابق کل اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں عمران خان کے بیان کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔


اے این پی ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف سے سوال کیا جائے گا کہ عمران خان کا بیان پارٹی کی پالیسی ہے یا ان کا ذاتی خیال ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی پیپلزپارٹی سے بھی سوال کرے گی کہ پاکستان میں ترکی جیسی صورت حال ہوئی تو اس کا ردعمل کیا ہوگا؟اے این پی کا مؤقف ہے کہ ترکی میں حکومت سے ناراض ہونے کے باوجود اپوزیشن سڑکوں پر نکلی۔

مزید خبریں :