پاکستان
19 جولائی ، 2016

قندیل کا قصور تھا کہ وہ مرضی سے جینا چاہتی تھی،اعتزاز

قندیل کا قصور تھا کہ وہ مرضی سے جینا چاہتی تھی،اعتزاز

 


سینیٹراعتزاز احسن کا قندیل بلوچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قندیل کا قصور صرف اتنا تھا کہ وہ اپنی مرضی کی زندگی جینا چاہتی تھی۔


سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا جس میں اعتراز احسن نے قندیل بلوچ کے قتل کے حوالے سے کہا کہ قندیل بلوچ کو دو بھائیوں نے قتل کیا، اب بے چارے ماں باپ پر معاف کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہاہے، لگتا ہے کچھ وقت بعد قندیل بلوچ کا والد خون معاف کردے گا۔


انہوں نے کہا کہ مرد کی غیرت سر پر دوپٹہ نہ لینے پرجاگ جاتی ہے، بھائی کی غیرت اس وقت کہاں تھی جب بہن کے پیسے سے گھر چلتا تھا۔


اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ مفتی قوی کہتاہے کہ میں نے قندیل کو شادی کی آفر کی تھی، اس 75 سالہ شخص کی ذہنیت دیکھیں؟ ہمیں کیا ہوتا جارہاہے۔


انہوں نے کہا کہ سینیٹ نے بل پاس کیا تھا کہ ریاست ایسے کیسز کی مدعی ہوگی، خواتین کو تخفظ فراہم کرنے والا بل اب پاس کرانا ناگزیر ہوگیا۔

مزید خبریں :