19 جولائی ، 2016
کراچی کے علاقے گل بائی میں ٹائروں کے گودام میں دوبارہ آگ لگ گئی، جس کو بجھانے کے لیے دو فائر ٹینڈر پہنچے ہیں جو آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی گودام میں گزشتہ ہفتے بھی آگ لگی تھی جس پر بہت مشکلات کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پایا تھا۔