پاکستان
19 جولائی ، 2016

انیس قائمخانی کی ضمانت مسترد،فیصلے سے اچھا تاثر نہیں ہوا، مصطفیٰ کمال

انیس قائمخانی کی ضمانت مسترد،فیصلے سے اچھا تاثر نہیں ہوا، مصطفیٰ کمال

 


 


پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انیس قائم خانی کی ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے پر عدالت کا احترام کرتے ہیں،لیکن اس سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوگا۔


پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کہناہے کہ اگر ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف کچھ نہیں کیا جاسکتا تو کارکنوں کے خلاف بھی کارروائی نہ کی جائیں،رؤف صدیقی اور وسیم اختر کی گرفتاری سے ایم کیو ایم قائد کو کچھ نقصان نہیں ہوگا۔


پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔


انیس قائم خانی گرفتاری پر مصطفیٰ کمال نے کارکنوں سے پر امن رہنے کا کہا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کویا یم کے ہمدروں کو مارنا، غائب ہوجانا، ان کو پابند سلاسل کرنا اس سے قائد ایم کیو ایم کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، رؤف صدیقی، وسیم اختر کی گرفتاری سے انہیں تقریر کا موقع مل گیا ہے۔


انہوں نے قائد ایم کیو ایم کی تقریروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقریر کرنے والے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور سننے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے،ایم کیو ایم قائد کے خلاف کچھ نہیں کرسکتے تو کارکنوں کو بھی چھوڑدیا جائے۔


مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان واقعات سے کراچی آپریشن ڈی ریل ہو جائے گا، انتظامیہ اندھیری گلی میں جارہی ہے، انیس قائم خانی کا نام سانحہ بلدیہ میں نہیں تھا۔


انہوں نے کہا کہ ہم ابھی ان کو جیل چھوڑ کر آئے ہیں، کیا اس سے عدلیہ اور انتظامیہ کا اچھا تاثر ہوگا، کیا میں آج مسکراؤں کیا گلدستے پیش کروں ان کو جنہوں نے یہ حکم صادر فرمایا۔

مزید خبریں :