19 جولائی ، 2016
ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کشمیر میں اپنی شکست دیکھ کر دھاندلی کا شور مچانے لگ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول الزامات لگانے کی بجائے کشمیر میں اپنی حکومت کی کارکردگی پیش کریں،عمران خان کشمیر میں جھوٹے نعروں کے بجائے کے پی کو کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچائیں، وزیراعظم نے سپر طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کے لیے آواز بلند کی ہے۔