19 جولائی ، 2016
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے تین دن کے الٹی میٹم کا کراچی کلین آپریشن کا آج پہلا دن تھا، جیو نیوز نے اپنے ناظرین کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں کچرے کی صورتحال سے آگاہ کریں۔
تصویر بھیجیں یا ویڈیو بنائیں، آپ کا علاقہ کتنا صاف ہے؟ ہمیں بھی بتائیں، پہلے دن کیا صورتحال رہی آپ کو بھی دکھاتے ہیں اور ہاں، آپ بھی اپنے علاقے میں کچرے کے ساتھ سیلفی لیں اور جیونیوز کو اس نمبر 03162087607 پر واٹس ایپ کریں، اپنا نام اور اپنے علاقے کا نام سیلفی کے ساتھ ضرور لکھیں۔