پاکستان
19 جولائی ، 2016

سی پی ایل سی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی بُلٹ پروف گاڑی اٹھالی

سی پی ایل سی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی بُلٹ پروف گاڑی اٹھالی

 


کراچی میںسی پی ایل سی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور، معروف اسلامی اسکالر، دانشور،جیو کے اینکر پرسن ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی بُلٹ پروف گاڑی اٹھالی گئی ہے۔


ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ گاڑی سی پی ایل سی نے اٹھائی ہے اور یہ کارروائی گورنر سندھ کی ایما پر کی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ گاڑی یہ کہہ کر اٹھائی گئی کہ اس پر فینسی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے حالانکہ متعلقہ ادارے نے تاحال نمبر پلیٹ جاری نہیں کی تاہم اس ادارے کی جانب سے جاری کئے گئے نمبر کی پلیٹ اپنے طور پر بنوا کر لگانی پڑی ہے۔


انہوں نے کہا کہ مجھے دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جب سے میں نے حکومت سے اپنے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہوئی ہے،اس سلسلے میں پولیس اور رینجرز سے بھی رابطہ کیا تھا مگر کسی نے میری درخواست پر کان نہیں دھرا تو میں نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ بلٹ پروف گاڑی حاصل کی تھی جسے آج سی پی ایل سی کی جانب سے اٹھا لیا گیا جو کہ میرے خلاف سازش ہے۔

مزید خبریں :