20 جولائی ، 2016
ڈاکٹر عاصم کیس میں رینجرز کے وکیل ساجد محبوب کا کہنا ہے کہ جب کسی پارٹی پر کیس ثابت ہوتاہےتو وہ تنقید شروع کردیتی ہے۔
رینجرز وکیل ساجد محبوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں پر تنقید کا سلسلہ بند ہونا چاہیےکیونکہ یہ کیس کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہے ۔
وکیل رینجرز نے بتایا کہ یہ کیس ان دہشت گردوں کےخلاف ہےجنہوں نےکراچی کا امن خراب کیاہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں پرالزام لگانا اور عدالتی فیصلے میڈیا پر پیش کرنا توہین عدالت کےزمرےمیں آتا ہے۔
ساجد محمود نے بتایا کہ آج تک جے آئی ٹی کو کسی آئینی عدالت میں چیلنج نہیں کیا گیا ہے۔