20 جولائی ، 2016
کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی گاڑی فوری چھوڑنے کا حکم دے دیا گزشتہ روز فینسی نمبر پلیٹ پر پولیس نے عامر لیاقت کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا تھا۔
کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی گاڑی فوری چھوڑنے کا حکم دے دیاگذشتہ روز میٹھا دار تھانے نے فینسی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں گاڑی بند کردی تھی۔
وکیل لیاقت علی خان ایڈوکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ جس نوٹیفکیشن کے تحت گاڑی پکڑی گئی ہے اس کی مدت ختم ہوچکی ہے اور عامر لیاقت کی گاڑی کسی جرم میں استعمال نہیں ہوئی۔
اس مئوقف کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نےگاڑی چھوڑنے کا حکم دے دیا۔