پاکستان
13 جون ، 2012

اراکین بلوچستان اسمبلی کی تفریح اور آرام کیلئے کروڑوں مختص

کوئٹہ… بلوچستان حکومت کے اللے تللے وزیر اعلیٰ کی سہولت کیلئے نئے جہاز کی خریداری تو دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے آرام کیلئے لاہور اور مری میں بلوچستان ہاوسز کی تعمیر کیلئے فنڈز بھی مختص کردئیے گئے ہیں ۔ملک کا پسماندہ صوبہ بلوچستان جہاں تعلیم کی شرح سب سے کم اور غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے ،وہاں کی صوبائی حکومت کی شاہ خرچیوں کا یہ عالم ہے کہ اپنے وزیر اعلیٰ کے استعمال کیلئے ایک ارب تیرہ کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نیا جہاز خریدلیاہے جو جلد کوئٹہ پہنچ کر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے زیر استعمال ہوگا۔اس جہاز کی خریداری کی وجہ صوبائی وزیر خزانہ یہ بتاتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کے زیر استعمال جہاز22سال پرانا ہوچکا ہے پہلے بھی کئی وزرائے اعلیٰ کے استعمال میں رہا ہے اب ہم جو جہاز خریدیں گے وہ ائندہ کے وزرائے اعلیٰ استعمال کریں گے کیوں کہ ہم چار ماہ بعد جارہے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی تمام سفیروں کوگوادر میں پلاٹ کی پیشکش کی ہے۔

مزید خبریں :