13 جون ، 2012
کراچی…کراچی بندرگاہ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے چھاپہ مار کر کنٹینر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی جبکہ تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے جیو نیوزکو بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ بلجیم کیلئے بک کرائے گئے ایک کنٹینر میں بھاری مقدار میں منشیات بھیجی جارہی ہے جس پر پی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ایک کنٹینر پر چھاپہ مارا گیا جس میں بیڈ شیٹس کے اندر بڑی مہارت سے چھپائی جانے والی 6888کلوگرام حشیش اور ایک سو کلوگرام ہیروٴن برآمد کر لی جبکہ اس سلسلے میں تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔