13 جون ، 2012
کرچی…قاضی احمد بس فائرنگ کیس کے 4 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔عدالت نے چاروں ملزمان کو 3 جولائی کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ملزمان میں اعجاز پیرزادہ،نیازلغاری ، ممتاز لغاری اور اشرف ملکانی شامل ہیں جنہیں بس کنڈیکٹر کی نشاندہی پر نواب شاہ، قاضی احمد اور جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 25 مئی کو کراچی سے صوابی جانیوالی مسافر بس کو قاضی احمد کے قریب روکا اور اس میں ٹارگٹ کلنگ کی۔فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے۔