28 جولائی ، 2016
امریکی صدر بارک اوباما نے اپنی پارٹی کے قومی کنونشن میں صدارتی امید وار ہیلری کلنٹن کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں کوئی مرد اور عورت ہیلری کلنٹن سے زیادہ صدارت کا اہل نہیں۔
اوباما کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کو ڈونلڈ ٹرمپ جیسے خود ساختہ مسیحا کی ضرورت نہیں، ٹرمپ کے پاس خوف پھیلانے اور نعروں کےسوا کچھ نہیں ہے۔