14 جون ، 2012
ہیوسٹن ... زاہد اختر خانزادہ ... امریکی ریاست ٹیکساس میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد جاوید کی صاحب زادی مریم شاہد کی شادی ڈاکٹر زبیر کے ہمراہ ٹیکساس کے شہر بامان میں انجام پائی۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مقتدر شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات جس میں ایم جے خان،گل فراز خان ،محمد سعیدشیخ ،ڈاکٹرعزیز صدیقی،طارق ذکاء ،پی جے خان سواتی،ڈاکٹر طارق عزیز،ڈاکٹر امتیاز احمد،ممتاز خان،ڈاکٹر اسامہ،پر ویز اقبال،شمیم سید ،نجم شیخ فرحانہ سواتی۔محمد ظہیر،جمال صدیقی اور چوہدری محمد احمد نے شرکت کی۔اس موقع پر ممتاز تاجر شاہد جاوید،رحمت اللہ جاوید،عبد الجبار ،محمد طاہرجاوید اور اسرار احمد نے مہمانوں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔