14 جون ، 2012
کراچی ... متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدر نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ایم کیو ایم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ کے وفد میں حیدر عباس رضوی اور بابر غوری شامل تھے۔ انہوں نے صدر کے ساتھ کراچی میں امن و امان کی صورت حال ، بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر نے سندھ انتظامیہ کو امن و امان کی صورت حال یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہر صورت امن و امان قائم کیا جائے اور شرپسندوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ صدر زرداری صدر نے کراچی میں امن و امان کی صورت حال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت سے حالیہ واقعات پر فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔