پاکستان
14 جون ، 2012

پشاور،گھریلو تنازع پر فائرنگ،3افراد ہلاک

پشاور،گھریلو تنازع پر فائرنگ،3افراد ہلاک

پشاور… پشاورکے نواحی علاقہ بڈہ بیر میں ملزم بیٹے نے گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو بھائیوں کو ہلاک اور والدہ کو شدید زخمی کرنے کے بعد ملزم نے خودکشی کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم دلاور نامی شخص کے گھریلو تنازع پر اپنے بھائیوں سے مسلسل لڑائی جھگڑے ہورہے تھے آج ملزم نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس سے اس کے دو سگے بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے اور والدہ زخمی ہو گئیں، جبکہ ملزم نے بعد ازاں خودکشی کرلی۔بتایا جاتا ہے کہ دلاور دس سال قبل اپنے والد کو بھی ایک جھگڑے میں قتل کر چکا ہے۔

مزید خبریں :