01 اگست ، 2016
14 اگست کی تیاریوں کے لئے کئی دن قبل ہی رنگ برنگی جھنڈیوں سے بازار سج گئے ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں کا رخ کر رہی ہے۔
پوری قوم اس قومی تہوار پر خوب تیاری کر رہی ہے اور وطن عزیز سے محبت کرنے والوں کا جوش وخروش بھی عروج پر ہے ۔
14 اگست کے حوالے سے رنگ برنگی جھنڈیاں، بیج،چوڑیاں، کیپ،اور قومی پرچم میں رنگی شرٹ بھی بزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے گزشتہ سال کی نسبت اس سال خریداروں کا رش زیادہ ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی دن قبل ہی 14 اگست کی خریداری کر کے گھروں کو سجانا ہے تاکہ یوم آزادی بھر پور طریقے سے منایا جائے۔
14 اگست کے قریب آتے ہی گلی محلے بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے ،کسی کو رنگ برنگی جھنڈیاں خریدنی ہیں تو کسی کو قومی پرچم میں رنگی شرٹس۔