پاکستان
14 جون ، 2012

خیبر پختونخوا اسمبلی: نوشہرہ میں ٹرانسفارمر کے معاملے پر ہنگامہ آرائی

خیبر پختونخوا اسمبلی: نوشہرہ میں ٹرانسفارمر کے معاملے پر ہنگامہ آرائی

پشاور … خیبر پختونخوا اسمبلی میں نوشہرہ میں بجلی کے ٹرانسفارمر کے معاملے پر مسلم لیگ ن، ق لیگ اور پیپلزپارٹی کی خواتین اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کرامت اللہ چغرمٹی کی زیر صدارت ہوا، جس میں بجٹ پر بحث کی گئی۔ ن لیگ کے جاوید عباسی نے صوبائی مالیاتی کمیشن کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر موٴثر قرار دیا اور غیر جانبدار چیئرمین کی سربراہی میں نیا مالیاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں نہیں ہونی چاہئیں۔ اجلاس میں نوشہرہ کے علاقہ خویشگی میں بجلی ٹرانسفارمر کے غائب ہونے کے معا ملے پر مسلم لیگ ن کی شازیہ اورنگزیب، ق لیگ کی نگہت اورکزئی نے شدید احتجاج کیا اور علاقے سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر کے حوالے سے ریمارکس دیئے۔ جس پر پیپلزپارٹی کے وزیر شیر اعظم وزیر اور 2 خواتین نور سحر اور شازیہ طہماس بھی کھڑی ہوگئیں، جس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

مزید خبریں :