14 جون ، 2012
ایبٹ آباد … آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور معروف تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے بعد پوری تاریخ میں اسلام کے نام پر قائم ہونے والا پاکستان واحد ملک ہے، لیکن اسے سیکولر ریاست بنانے کی کوششیں مختلف ادوار میں جاری رہیں۔ ایبٹ آباد میں قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل (ر) حمید گل کا کہنا تھا کہ جس روز پاکستان آزاد ہوا اس دن 27 ویں رمضان اور جمعے کا مبارک دن تھا، اس سال بھی پاکستان کی آزادی کے دن 27 ویں رمضان اور جمعے ہی کا دن ہو گا، یہ خیر و برکت کی نشانی ہے، انشاء اللہ پاکستان کی سا لمیت پر کبھی آنچ نہیں آئے گی، اسلام کے نام پر قائم ہونے والی اس ریاست کے خلاف مختلف ادوار میں مختلف سازشیں ہوئیں لیکن یہ ملک قائم رہنے کیلئے بنا ہے۔