پاکستان
14 جون ، 2012

ہر ماہ 7 ارب 30 کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، قائمہ کمیٹی پانی و بجلی

ہر ماہ 7 ارب 30 کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، قائمہ کمیٹی پانی و بجلی

اسلام آباد … سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہر ماہ 7 ارب 30 کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے اور ایک ارب 60 کروڑ روپے کی بجلی ترسیلی نقصانات کی نظر ہوجاتی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر زاہد خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں واپڈا اور وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 11 روپے 89 پیسے ہے اور اوسط قیمت 8 روپے 88 پیسے فی یونٹ ہے، اس طرح بجلی کا ہر یونٹ 3 روپے کے نقصان میں بیچا جاتا ہے۔ چیئرمین واپڈا نے بتایاکہ 2020ء تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی ہائیڈل پاور سے آئے گی تاہم ان منصوبوں کی تعمیر کیلئے 30 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ اجلاس میں سیکریٹری پانی و بجلی امتیاز قاضی نے بتایا کہ اگر بجلی گھروں کو 40 کروڑ مکعب فٹ گیس دی جائے تو 2 ہزار میگا واٹ بجلی یومیہ بنائی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :