پاکستان
14 جون ، 2012

آزاد کشمیر: اولاد نہ ہونے کے طعنوں پر بہو نے ساس کو قتل کردیا

مظفر آباد … آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں اولاد نہ ہونے کے طعنوں پر بہو نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزمہ نے تھانے پہنچ کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق باغ کے علاقے رنگلہ دھیرکوٹ کی رہائشی 22 سالہ ملکہ بی بی نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی تھی جس پر ساس طعنے دیا کرتی تھی، آج بھی ساس نے اسے اولاد نہ ہونے کے طعنے دیئے جس پر اس نے مشتعل ہوکر گھر میں رکھی ہوئی پستول اٹھالی اور ساس پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ سبیلا بیگم موقع پر ہی ہلاک ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

مزید خبریں :