15 جون ، 2012
فیصل آباد. . . .فیصل آباد کی تحصیل تاندلیاں والہ میں زہریلا فالودہ کھانے سے 24 بچوں سمیت 30 افرادکی حالت خراب ہوگئی۔ 5 بچوں کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تاندلیاں والہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رانا لیاقت کے مطابق متاثرہ افراد نے مقامی بازار میں ایک دکان سے شام کے وقت فالودہ خرید کر کھایا تھا۔ فالودہ کھانے سے 24 بچوں سمیت تیس افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پانچ بچوں کو تشویش ناک حالت کے باعث الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔