15 جون ، 2012
واشنگٹن. .. . . .اہم امریکی سینیٹر جان مک کین نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ غیر ضروری طور پر پاکستان سے تعلقات خراب کررہی ہے اور اسے امریکا کا مخالف بنارہی ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں بھارت کے زیادہ متحرک کردار کی حوصلہ افزائی اور اس کے ساتھ پاکستان پر تنقید تباہ کن ہوسکتی ہے۔ سینیٹر جان مک کین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر ضروری طور پر امریکا کا مزید مخالف بنانا ان کے خیال میں نامناسب ہے۔