کاروبار
15 جون ، 2012

پاکستان نے کسی نئے قرضے کی درخواست نہیں کی، آئی ایم ایف

پاکستان نے کسی نئے قرضے کی درخواست نہیں کی، آئی ایم ایف

کراچی… آئی ایم ایف حکام کے مطابق پاکستان نے اب تک مزید کسی نئے قرضے کی درخواست نہیں کی ہے جبکہ پاکستان کے معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لیا جارہا ہے جس پر جلد رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کی جاری پریس ریلیز میں بتایا گیاہے کہ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباو کو کم کرنے کے لیے مزید کسی نئے قرضے کی در خواست نہیں کی گئی ہے۔ اقتصادی م،اہرین کے مطابق رواں مالی سال پاکستان جاری کھاتوں کاخسارہ 3 ارب ڈالر سے زائدہوچکاہے جبکہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب بڑھنے سے ایک سال کے دوران ڈالر کی قدر میں تقریبا 10 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان نے سال 2008 میں آئی ایم ایف سے بین الاقوامی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کو دیکھتے ہوئے 7 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کیا تھا۔

مزید خبریں :