15 جون ، 2012
اسلام آباد… عوام کا نکلا دم، مہنگائی کا گرا ایک اور بم۔ اسلام آباد اور راول پنڈی میں ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 سے 10 روپے تک بڑھادیئے گئے۔ اسلام آباد اور ر اول پنڈی کے مسافروں کے لیے نئی مشکلات آن پڑی ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹرز نے کرائے میں اضافہ کردیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے جیو نیوز کو بتایاکہ کم سے کم کرایہ 12 روپے سے بڑھا کر 15 روپے کردیا گیاجبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 25 سے بڑھا کر 35 روپے کردیا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کم سے کم کرایہ 10 روپے تھا جسے 15 روپے کیا گیا ہے۔ کرائے میں اضافہ پٹرول، ڈیزل اور سی این جی مہنگی کرنے کی وجہ سے کیاگیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔