15 جون ، 2012
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں امن و امان پر عدم اطمینان کا اظہارکیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو خط لکھا گیا ہے جس ایم کیو ایم نے کراچی میں امن و امان پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ 7 مئی سے اب تک 45 کارکنان کو ٹارگٹ کرکے ہلاک کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں،ہمدردوں اور تاجروں کو نشانہ بناکر سازش کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو غیر مستحکم کرکے معیشت تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کو مجرم سمجھا جائے،سرپرستی نہ کی جائے،جبکہ امن و امان کو قائم کرنے والے ادارے عوام کے تحفظات کے لئے اقدامات کرتے نظر نہیں آتے۔ایم کے رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ ہے کہ نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔