پاکستان
15 جون ، 2012

کراچی ،ناظم آباد میں بینک ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی ،ناظم آباد میں بینک ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی… کراچی کے علاقے ناظم آباد چاوٴلہ مارکیٹ کے قریب بینک سے ڈاکو چالیس لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے، ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے بتایا کہ پانچ ملزمان بینک کے اندر داخل ہوئے جبکہ دو ملزمان باہر رہے ،پانچ ملزمان نے عملے کو یرغمال بناکررقم لوٹ لی۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ بینک کے عملے سے ابتدائی تفتیش کررہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بی معائنہ کیا جارہا ہے جبکہ بینک ڈکیتی کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے دو سیکورٹی گارڈ اور ایک ملازم کو حراست میں لے لیا ہے۔ سیکورٹی گارڈز سے موبائل سم ، میموری کارڈ اور دیگر اشیاء تحویل میں لے لی گئیں ہیں۔

مزید خبریں :