15 جون ، 2012
پشاور… پاک افغان سرحدی امور سے متعلق پاکستان اور اتحادی افواج کے درمیان ایک اور اجلاس ہوا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق افغانستان میں متعین اتحادی افواج کے نمائندوں اور پاک فوج کے عہدے داروں کے درمیان ، پشاور میں ملاقات ہوئی۔ اس میٹنگ میں سرحدی امور اور وہاں پر باہمی رابطوں کے طریقہ کار کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔